اردن میں نئے ٹیکسوں کے خلاف بڑے مظاہرے

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:24

اردن میں نئے ٹیکسوں کے خلاف بڑے مظاہرے
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) اردن کے دارالحکومت عمان میں سینکڑوں افراد حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے دفتر کے قریب بعض مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جس میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ حالیہ کچھ عرصے میں ہر جمعرات کی شام اردن میں اس انداز کے مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں، تاہم مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ موسم گرما میں ایسے ہی مظاہروں کے تناظر میں وزیراعظم ہانی الملکی کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔