فتح اللہ گولن سے روابط کی تفتیش، ترکی میں 219 فوجی گرفتار

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:24

فتح اللہ گولن سے روابط کی تفتیش، ترکی میں 219 فوجی گرفتار
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ترک استغاثہ نے جلاوطن مبلغ فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں 219 فوجیوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق بغاوت کے سلسلے میں جاری تفتیش کا حصہ ہیں۔ ان گرفتاریوں کے لیے ترک پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی شب مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام فوجی حاضر سروس ہیں، جن میں چار کرنل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :