اگر گیس بحال نہ ہوئی تو ہمارے پاس احتجاج کا راستہ ہے،بیرسٹر مرتضی وہاب

مسئلہ حل ہونے کے بعد احتجاج موخر کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،مشیر اطلاعات سندھ

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:57

اگر گیس بحال نہ ہوئی تو ہمارے پاس احتجاج کا راستہ ہے،بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) مشیر وزیراعلی سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگر گیس بحال نہ ہوئی تو ہمارے پاس احتجاج کا راستہ ہے۔وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان اوروفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرورکی ملاقات کے بعد بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی سندھ کے عوام کی طرف ذمہ داری پوری کرے۔

اگر گیس بحال نہ ہوئی تو ہمارے پاس احتجاج کا راستہ ہے جبکہ مسئلہ حل ہونے کے بعد احتجاج موخر کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔مرتضی وہاب نے کہاکہ کوشش کروں گاسندھ کے صارفین کا گیس کا مسئلہ حل کرائوں،انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جس طرح وزیر اعلی مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کا مقدمہ پیش کیا ہے وفاقی حکومت بھی ویسا ہی رسپانس دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل ہونے پر احتجاج موخر کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔مشیر وزیر اعلی سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ وفاقی حکومت کا موقف تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی جبکہ انہیں بتایا گیا کہ گھریلو صارفین بھی متاثر ہورہے ہیں۔امید ہے وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سندھ کے عوام کو ریلیف د ے گی اور وفاق کی جو سندھ کے عوام کی طرف ذمہ داری ہے وہ بھی پوری کریگی۔