احتساب عدالت:سیلزٹیکس ریفنڈ اسکینڈل میں3 ملزمان کو سزا
جرم ثابت ہونے پر3 ملزمان آصف ارشد اور عادل ارشد کو20سال قیداور2 کروڑ سے زائد جرمانہ جبکہ مرتضیٰ علی6 سال قیداور5کروڑ سے زائد جرمانہ کی سزا، ملزمان پرسیلزٹیکس ریفنڈ میں کرپشن کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 دسمبر 2018 16:30
(جاری ہے)
نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پرسیلزٹیکس ریفنڈ میں کرپشن کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر صابر شاہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں کرپشن کیسز اور جاری تحقیقات سے متعلق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین نیب نے مزید 16انکوائریوں منظوری دے دی۔ اسی طرح اجلاس میں2 کرپشن کیسزکے ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ سابق صوبائی وزیرنثارکھوڑو، محکمہ خوراک سکھرکے افسران، شرجیل میمن، عبدالکریم سومرو، سردارقیصرعباس اوردیگرکیخلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔ اجلاس میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی پیرصابر شاہ اور دیگر کیخلاف انکوائریوں کا حکم دیا گیا۔ تمام انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ الزامات پر شروع کی گئی ہیں۔ نیب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پاورپارک کمپنی، گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی میں بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ ایل این جی اورایل این جی ٹرمینل میں بدعنوانی کیخلاف بھی انکوائری ہوگی۔ لاکھڑا پاور ہاؤس جام شورو کے افسران، سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، جناح میڈیکل کالج پشاورکی انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ اجلاس میں سابق چیئرمین ورکرزویلفیئرزبورڈ اورڈاکٹرامیرخان جو گزائی، اسلم پرویز میمن اور دیگر کیخلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.