ایف بی آر کا سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے سے ا نکار

ٹیکس ریٹرنزوصول کرنے کیلئے ایف بی آرکے دفاتر اور بینک کل رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:21

ایف بی آر کا سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے سے ا نکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کل (ہفتہ ) پندرہ دسمبررات بارہ بجے تک ٹیکس ریٹرنزوصول کرنے کے لئے ایف بی آرکے دفاترکھلے رہیں گے جبکہ ٹیکس ریٹرنز کی رقوم جمع کرنے کے لئے بینک بھی رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا،ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو بیس ہزارروپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔کاروباری طبقے کوسالانہ ٹرن اوورکااڑھائی فی صدبڑھا کر جمع کرانا ہوگا،۔

متعلقہ عنوان :