حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس کی تقریبات جاری ، ملک بھر سے زائرین کی آمد
جمعہ 14 دسمبر 2018 17:24
(جاری ہے)
آپ نے ساری زندگی سادگی کیساتھ بسر کی اور 1901 میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی زندگی کا فیض مسلمانوں کیساتھ ساتھ غیر مسلموں کیلئے بھی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ سندھ پنجاب بلوچستان سمیت ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے کونے کونے میں ان کے عقیدت مند موجود ہیں بلکہ ہرسال ان کے عرس پر بیرون ملک سے بھی ہزاروں کی تعداد میں ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے عقیدت مند تقریبات میں شریک ہوکر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں. سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے مزار کو غسل دیکر سالانہ عرس تقریبات کا آغاز کیا۔
سجادہ نشین کے ہمراہ خانوادہ خواجہ کلیم الدین کوریجہ، عامر فرید کوریجہ، خواجہ شمس الدین، ولی عہد خواجہ راول معین، خواجہ غلام فرید کوریجہ، ڈائریکٹر محکمہ اوقاف طاہر رضا بخاری، ڈپٹی میئر ملتان منور احسان قریشی، علی معین کوریجہ، ڈی سی راجنپور، ڈی پی او راجنپور، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجنپور سردار عبدالعزیز دریشک بھی موجود تھے۔ انٹرنیشنل غلام فرید صوفی کانفرنس کی تقریب میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ اختتامی دعائیہ تقریب 15 دسمبر کو ہو گی ۔ واضح رہے کہ عرس کے سلسلہ میں 15 دسمبر ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ راجنپور اور ڈسٹرکٹ رحیم یارخان میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.