پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور میں تین ،کراچی میں پانچ میچز شیڈول،فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:58

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں مجموعی طور پر آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔چودہ فروری کو دبئی میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے ساتھ دفاعی چمپئن اسلام آباد اور لاہور قلندرکی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق دبئی ، شارجہ کے ساتھ ابوظہبی بھی اس بارپی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔ لاہور میں تین جبکہ فائنل سمیت کراچی میں پانچ میچز کھیلیں جائیں گے، لاہور میں نو، دس اور بارہ مارچ کو میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کراچی میں سات ، دس ، بارہ ، پندرہ مارچ کو میچز رکھے گئے ہیں۔ جب کہ فائنل سترہ مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جاے گا۔