اکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں،

عدنان اکمل نے وفات کی خبر ٹوئٹر پر دی ،مغرت کیلئے دعا کی درخواست کامران اکمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران لاہور وائٹس اور راولپنڈی ریجن کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے سلسلے میں گرائونڈ میں موجود تھے جب انہیں ڈریسنگ روم میں بلا کر خبر دی گئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:58

اکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ انتقال کرگئیں۔عدنان اکمل نے اپنی والدہ کی وفات کی خبر ٹوئٹر پر دی اور لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران لاہور وائٹس اور راولپنڈی ریجن کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے سلسلے میں گرائونڈ میں موجود تھے جب انہیں ڈریسنگ روم میں بلا کر یہ خبر دی گئی۔

جس کے بعد لاہور وائٹس اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں جمع ہوئیں اور اکمل برادران سے تعزیت کا اظہار کیا۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عدنان اکمل لاہور بلیوز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس کا جمعہ کے روز سہ پہر 3 بجے اسلام آباد ریجن کے ساتھ میچ شیڈول تھا۔تاہم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں میچز 15 اوورز تک محدود کردیئے گئے۔کامران اکمل کے جانے کے بعد سلمان بٹ نے لاہور وائٹس کے کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔