وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس ،
مجوزہ تھیلیسیما بل کے مسودے پر غور شادی سے پہلے دولہا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد
جمعہ 14 دسمبر 2018 17:58
(جاری ہے)
تھیلیسیمیا جین ہونے کی صورت میں بچے کی پیدائش سے گریز کا مشورہ دیا جائے گا۔
وزیر صحت نے کہا کہ مجوزہ بل کے تحت پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی۔ بل منظور ہونے کی صورت میں نکاح نامے میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔ تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر سزا کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے زور دے کر کہا کہ کئی ممالک نے احتیاطی اقدامات کرکے تھیلیسیمیا سے نجات پا لی ہے۔ پنجاب میں بھی تھیلیسیمیا کے تدارک کے لئے احتیاطی قدامات متعارف کرانا چاہتے ہیں کیونکہ تھیلیسیمیا کا علاج مہنگا اور عمر بھر کے لئے ہوتا ہے۔ قبل ازیں گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کئیر کے زیراہتمام یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہیلتھ کئیر کوالٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میںوزیر صحت نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ان کا معیار بھی نہایت ضروری ہے۔ ہیلتھ کئیر کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری اور شہریوں کا حق ہے۔ جب آپ کوالٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب مریض کو اس حق دینا ہوگا۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر ثروت نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میڈیکل تعلیمی ادارے میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پر سیمینار اہم پیشرفت ہے۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں کوالٹی کا خیال رکھنا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی سکریننگ کے دوران ایچ آئی وی کے شکار افراد بھی سامنے آگئے۔ متعدی بیماری کے مریض کے علاج میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ طبی معیار کے یورپی ماڈل کو اپنا کر کوالٹی ایشورنس یقینی بنائی جا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.