پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ---’’Orientation about Manuscrip Writing‘‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کیمنٹی ہیلتھ سائنس، یونیورسٹی آف مینیٹوبا، کینیڈا سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرفاران ایمینئول، ڈائیرکٹر سنٹر ڈاکٹر صائمہ دائود، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ میں طلباء کو اپنی تحقیقاتی اشاعت کے اقدامات کے متعلق بھر پور رہنمائی ملی۔ ڈاکٹر صائمہ دائود نے معلوماتی ورکشاپ کے انعقاد پر ڈاکٹرفاران ایمینئول کا شکریہ ادا کیا۔