Live Updates

علیمہ خان کی جائیدادیں بے نقاب کرنے والے صحافی کا دلچسپ مطالبہ

علیمہ خان اور سینیٹر وقار کی جائیدادیں ہم نے ایکسپوز کیں اور جرمانہ ایف بی آر کو جا رہا ہے، علیمہ خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جرمانے 29.4ملین روپے میں سے 20فیصد حصہ ہمارا بھی بنتا ہے۔ رؤف کلاسرا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 17:46

علیمہ خان کی جائیدادیں بے نقاب کرنے والے صحافی کا دلچسپ مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) :معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سینیٹر وقار اور وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دوبئی میں جائیدادوں سے متعلق ہم نے سب سے پہلے بتایا تھا۔اب علیمہ خان کو 29.4ملین روپے ایف بی آر میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے جس میں سے ہمارا حصہ بھی ہونا چاہئیے۔یہ تو وہی بات ہو گئی کہ محنت کرے فاختہ اور انڈے کھائے کوے۔

اس سلسلے میں ساری محنت ہم نے کی ہے اور جرمانہ ایف بی آ ر کو جائے گا۔رؤف کلاسرا کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ علیمہ خان کی جائیدادیں ہم نے بے نقاب کی تھیں اس لیے اس جرمانے میں ہمارا بھی20 فیصد بنتا ہے۔جب کہ اس سے پہلے عاصمہ ارباب عالمگیر بھی ہمارے چار فلیٹ کھا گئی ہیں۔اس قبل بھی ایک بار رؤف کلاسرا یہ بات کہہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا نے کہا تھا کہ  ارباب عالمگیر کے پاس 29 گاڑیاں ہونے کے انکشاف پر ہم نے یہ اسکینڈل کور کیا۔

تین سال قبل مجھے میرے ذرائع نے کچھ دستاویزات فراہم کیں جنہیں میں نے لندن تصدیق کے لئے بھجوا دیا۔ ہم نے ان سے کہا تھا کہ آپ کی لندن میں پراپرٹیز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی سے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ نے 25 لاکھ ڈالر کے قریب ہانگ کانگ میں ڈرافٹس لیے جنہیں انہوں نے بعد میں دبئی سے کیش کرواکر لندن میں جائیداد خرید لی۔

اُس وقت عاصمہ ارباب سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ میرے لندن میں چار فلیٹس ڈھونڈ دیں، اگر آپ ثابت کر دیں تو چاروں فلیٹس میں آپ کو دے دوں گی۔ اس کے بعد ہم اس کیس کے پیچھے لگ گئے، ہم نے ان کے چاروں فلیٹس کی تصدیق کر دی لیکن اس کے بعد عاصمہ ارباب نے کبھی ہم نے آمنا سامنا نہیں کیا تاہم اب نیب نے بھی ان کے خلاف ریفرنس بھجوا دیا ہے جس میں ان کی ایسی کئی جائیدادوں کا انکشاف کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات