ریلوے ملتان نے بغیر ٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:06

ریلوے ملتان نے بغیر ٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان ریلویز کی ہدایات پر ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن نے بغیر ٹکٹ مسافروں کو چیک کرنے اور بکنگ آفس میں ٹکٹوں کی کرپشن کو روکنے کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے دیں، یہ ٹیمیں متعلقہ ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کریں گی، یہ گروپ مخصوص اوقات میں ملتان سٹیشن، ملتان سے شورکوٹ، ملتان سے کلورکوٹ، ملتان سے بہاولپور، ملتان سے ساہیوال اور ملتان شورکوٹ، بہاولپور کے درمیان بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کریں گی تاکہ ٹکٹوں کی مد میں ہونے والے ممکنہ نقصان سے ریلوے کو بچایا جاسکے، اس سپیشل مہم میں ملتان ڈویژن سے گزرنے والی ٹرینیں شامل ہیں، ریلوے ذرائع کے مطابق یہ مہم 15روز جاری رہے گی ، گروپ اے میں ٹیم گروپ انسپکٹر آف سپیشل ٹکٹ ایگزامنر صابر حسین اور گروپ بی میں ٹیم مظہرحسین سپیشل ٹکٹ ایگزامنر کی سربراہی میں کام کرے گی۔