تمام سرکاری لاجز کے اچانک دورے کر کے سہولیات کا جائزہ خود لوں گا ،ْ سینٹ میں وقفہ سوالات
درجہ دوم کے گھروں کی تعمیر جنوری 2019 تک مکمل ہو جائے گی ،ْوفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ 18 ویں ترمیم کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے کی ذمہ داری صوبوں کو تفویض کر دی گئی ہے ،ْ علی محمد خان
جمعہ 14 دسمبر 2018 18:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے 2012ء میں شروع کی گئی، آفیسرز ہائوسنگ سکیم کری روڈ کے حوالے سے توقع ہے درجہ ایک کے مکانات کی تعمیر 31 دسمبر 2018ء تک مکمل ہو جائیگی ،ْ درجہ دوم کے گھروں کی تعمیر جنوری 2019 تک مکمل ہو جائے گی، درجہ سوم کے گھر 31 مارچ 2019ء میں مکمل ہو جائیں گے، آئیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی پر کام ہو رہا ہے، 27 میں سے 13 ٹرانسفارمرز لگائے جا چکے ہیں، 80 فیصد ایچ ٹی ایل کیبل بچھائی گئی ہے۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے کی ذمہ داری صوبوں کو تفویض کر دی گئی ہے اور متعلقہ صوبوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ آفات سے متاثرہ مقامات کا انتظام کریں جبکہ این ڈی ایم اے وفاقی سطح پر معاونت کے طور پر کام کرتا ہے، این ڈی ایم اے متعلقہ سرکاری اداروں بشمول مسلح افواج، این جی اوز، آئی این جی اوز اور یو این او کے عطیہ دینے والے اداروں سے قریبی رابطہ رکھتا ہے، تھرپارکر اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کام کر رہا ہے، آزاد جموں و کشمیر میں 1122 کے ملازمین کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قحط سالی کی صورتحال پر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سے مل کر کام کر رہا ہے۔سینٹ میں وزارت آبی وسائل سے متعلق سوالات آئندہ باری آنے تک مؤخر کر دیئے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قائم مقام چیئرمین سینٹ سے درخواست کی کہ وزارت آبی وسائل سے متعلق سوالات کو آئندہ باری آنے تک مؤخر کیا جائے جس پر چیئرمین سینٹ نے وزارت آبی وسائل سے متعلق سوالات مؤخر کر دیئے۔قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی کے چترال کی ترقیاتی سکیموں کو پی ایس ڈی پی 2018-19ء سے خارج کرنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ چترال کے پی ایس ڈی پی کے کل منصوبے 63 ارب روپے کے ہیں‘ جن میں سے 32 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اس سال ساڑھے چار ارب روپے مزید خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی سب سے اہم شاہراہ شندور چترال روڈ ہے۔ یہ بہت اہم منصوبہ ہے کیونکہ یہ قراقرم ہائی وے کا متبادل روٹ بھی ہے۔ اس کے لئے مزید 25 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں 106 میگاواٹ کا پاور ہائوس تیار ہے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاور ہائوس کی پہلی نیشنل گرڈ میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.