ہمیں چائنہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے،
چائنہ نے ہمیشہ اچھے ہمسائے اور دوست ہونے کا ثبوت دیا‘پرویزالٰہی مستقبل میں صوبہ پنجاب کے صوبہ سی چوان سے تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہو گا‘ سپیکر پنجاب اسمبلی کی چائنہ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو
جمعہ 14 دسمبر 2018 18:14
(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ چائنہ کے لوگوں سے ہمارا دل و جان کا رشتہ ہے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر چائنہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی لازوال ہے، ہمیں چائنہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے، چائنہ نے ہمیشہ اچھے ہمسائے اور دوست ہونے کا ثبوت دیا اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک چائنہ کی طرف سے پاکستان کیلئے بہترین تحفہ ہے، 46 بلین ڈالر سے زائد کا یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چائنہ بلکہ خطہ کے دیگر ممالک کی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ چین بڑا کامیاب رہا۔ سپیکر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں صوبہ پنجاب کے صوبہ سی چوان سے تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہو گا۔ وفد نے اسمبلی لائبریری اور دیگر شعبہ جات دیکھے۔ مسٹر چن ونخوانے مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے اور ہم پاکستانی عوام کے چائنہ کیلئے محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مسٹر چن ونخوا نے چودھری پرویزالٰہی کو الیکشن 2018ء اور باالخصوص سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پرچائنہ کے قونصل جنرل مسٹر لانگ ڈنگ بن سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.