جرائم کے خلاف ضلعی سطح پر پولیس ایکشن کو فول پروف بنایا جائے، آئی جی سندھ

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:20

جرائم کے خلاف ضلعی سطح پر پولیس ایکشن کو فول پروف بنایا جائے، آئی جی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف ضلعی سطح پر پولیس ایکشن کو فول پروف بنایا جائے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر اشد ضروری ہوگیا ہے کہ آئندہ پندرہ دنوں تک صوبے بھر میں سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو بڑھاکر تمام تر حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مزید مؤثراور مربوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی رائٹس پلاٹونز ریپڈ ریسپانس فورس کو ہمہ وقت تیار اور مستعد رکھا جائے۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ شاپنگ مالز، بینکس، پیٹرول پمپس، تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات وغیرہ سمیت تمام حساس تنصیبات پر پہلے سے فراہم کردہ سیکیورٹی کو ناصرف مزید بڑھایا جائے بلکہ سیکیورٹی کے مجموعی امور پر مشتمل تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر بذریعہ ای میل فیکس برائے ملاحظہ ارسال بھی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کے لئے جامع تفصیلات پر مشتمل پروفارمہ بھی ترتیب دے کر ارسال کر دیا ہے جس کے تحت مختلف منتخب کردہ مقامات پر نصب سی سی ٹی کیمروں، پولیس ڈپلائمنٹ، اینٹی رائٹس پلاٹونز، کوئیک ریسپانس فورس وغیرہ کی تفصیلات کا احاطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :