راولپنڈی میں مون سون شجر کاری کے دوران 20لاکھ سے زائد پودے لگا نے کا ریکارڈ

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) محکمہ جنگلات راولپنڈی نے مون سون شجر کاری مہم کے دوران 20لاکھ سے زائد پودے لگا کر ہدف کا ریکارڈ 195فی صد حاصل کر لیا ۔کنزرویٹر آف فارسٹ راولپنڈی سائوتھ سرکل شیخ ثاقب محمود نے اے پی پی کو بتایاکہ مون سون شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے جن کی بدولت سائوتھ سرکل نیمون سون شجر کاری مہم کے دوران جہلم ،چکوال اور راولپنڈی میں 10لاکھ 13ہزار پودے لگائے جو کہ مقررہ ہدف کا 195فی صد بنتا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ فارسٹ راولپنڈی سائوتھ سرکل نے مون سون شجرکاری مہم کا ہدف 5,40,000 مقرر کیا تھا ۔اسی طرح فارسٹ نارتھ سرکل نے راولپنڈی ،مری اور اٹک میں 993,000 پودے لگا کر مقررہ 550,000 کے ہدف کے مقابلے میں مجموعی ہدف کا 180فی صد حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ۔

(جاری ہے)

شیخ ثاقب محمود نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ محکمہ جنگلات نے مون سون شجر کاری مہم کے دوران دفاعی ادارہ جات کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں سکولوں ،کالجز اور محکمہ صحت کو بھی پودے فراہم کیے ۔انہوںنے کہاکہ شجر کاری کے حوالے سے موثر آگہی مہم کی بدولت شہریوں میں شجر کاری کے رجحان میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا۔انہوںنے بتایاکہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے شہریوں کو بھی ارزاں نرخوں پر پودے فراہم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :