گورنر پنجاب کی اہلیہ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ،
محفل میلاد میں شرکت ، خواتین قیدیوں سے ملاقات ،ملبوسات تقسیم کئے خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے منصوبوں میںمعاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، پروین سرور
جمعہ 14 دسمبر 2018 19:01
(جاری ہے)
بیگم گورنر پنجاب نے اسلامی معاشرے میں عورت کے اعلی مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الله تعالی پر کامل یقین رکھتے ہوئے صاف ستھری اور جرائم سے پاک زندگی گزارنی چاہئے اور ہمیشہ صبر وتحمل ‘ برداشت اور بردباری سے کام لیا جائے تاکہ جیل تک پہنچنے کی نوبت نہ آئے ۔
انہوں نے قیدی خواتین کے لئے آسانیوں کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں قیام کے دوران دینی و عصری تعلیم اور مختلف پیشہ وارانہ فنون سیکھنے پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کو ہنر سیکھنے کے لئے سلائی مشینوں سمیت دیگر وسائل بھی فراہم کریں گے جبکہ اس سے قبل واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرور فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرامز پر بھر پور انداز میں عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت پینے کے صاف پانی ‘ لیبارٹری ٹیسٹ ‘ ادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور میڈیکل موبائل یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوںنے بہترین انتظامی و حفاظتی انتظامات اور عمدہ صفائی ستھرائی پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات عبدالرئوف رانا نے بیگم گورنر پنجاب کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جیل میںجاری اصلاحی پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود اور اصلاح پر ترجیحی بنیادوںپر توجہ دی جاتی ہے جن کے لئے جیل ٹیوٹا کے زیر اہتمام ووکیشل ادارہ قائم ہے ۔ قبل ازیں محفل میلاد کے دوران خواتین قیدیوں نے نعت خوانی کی جبکہ ان کے ساتھ بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ۔ بیگم گورنر پنجاب نے خواتین کی مذہبی دلچسپی اور نعت خوانی کو بے حد سراہا ۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.