محتسب سیکرٹریٹ میں خالی اسامیوں کے خلاف تحریری و عملی امتحان کے شیڈول کا اعلان

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء)محتسب سیکرٹریٹ آزادکشمیر میں سینئر کلرک اور سٹینو گرافر کی مشتہر کی گئی خالی اسامیوں کے خلاف تحریری و عملی امتحان کے لئے گورنمنٹ علی اکبر اعوان ہائی سکول اپر چھتر مظفرآباد مقرر ۔ سینئر کلرک بی۔

(جاری ہے)

14کی اسامی کے خلاف تحریری و عملی امتحان آج مورخہ 15-12-2018 بوقت11:00 بجے دن جبکہ سٹینو گرافر بی۔14کی اسامی کے خلاف تحریری و عملی ٹیسٹ کل مورخہ16-12-2018دن 11:00 بجے لیا جائے گا۔ تمام امیدواران مقررہ وقت پر امتحان مرکز پہنچ جائیں ۔ یہ بات محتسب سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے ۔