فلسطینی مجاہدین اشرف نعالو، صالح البرغوثی کی شہادت سے غرب اردن میں تشدد، مزاحمت کی نئی لہر اٹھ سکتی ہے، اسرائیلی اخبار

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:26

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) اسرائیلی اخبار نے کہاہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی مجاہدین اشرف نعالو اور صالح البرغوثی کی شہادت کے بعد غرب اردن میں تشدد اور مزاحمت کی ایک نئی لہر اٹھ سکتی ہے۔اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبارکے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غرب اردن میں حماس اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اسرائیل فوج غرب اردن میں حالات کو پرسکون بنانے کیلئے کوشش کررہی ہے مگر حماس اسرائیل کی امن کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ غرب اردن میں حماس کی کارروائیاں غزہ میں فائر بندی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کیخلاف نہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند مہیوں سے صہیونی فوج پر غرب اردن میں مزاحمتی کاروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ عاموس ہرئیل نے کہاہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں نہ صرف جاری رہ سکتی ہیں بلکہ ان کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :