سپریم کورٹ ،ْپی کے ایل آئی کا انتظام سنبھالنے کیلئے سمری پر 2 ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم
جمعہ 14 دسمبر 2018 19:26
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کے انچارج ڈاکٹر سعید اختر سے مکالمہ کیا کہ 3 سال سے آپ 20 لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے پی کے ایل آئی سے کوئی تنخواہ نہیں لی ،ْہم نے گردوں کی 21 پیوندکاریاں کی ہیں جبکہ کینسر کے علاج بھی کیے گئے ہیں۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بنیادی طور پر یہ جگر کی پیوندکاری تھی، گردوں کے آپریشن تو دوسری جگہ بھی ہورے ہیں، یہاں آپریشن تھیٹر فعال نہیں۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر سعید اختر سے کہا کہ آپ شہباز شریف کے بڑے قریب تھے ،ْاگر آپ کہیں، تو آپ کو بتادوں گا کہ کیسے آپ شہباز شریف سے ملے تھے، ہمیں یہ سمجھائیں کہ پی کے ایل آئی کے لیے ٹرسٹ کی ضرورت کیا ہے، ٹرسٹ تو ایک خاص تعلق کی وجہ سے سابق وزیر اعلی نے بنایا تھا، کیا ٹرسٹ نے کبھی اپنا مالی حصہ ڈالا ہی اس پر بورڈ رکن نے جواب دیا کہ ٹرسٹ نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے فنڈز کا حصہ ڈالا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جون میں جگر کی ایک پیوندکاری بھی نہیں ہوسکی، جتنے پیسے پی کے ایل آئی پر خرچ کیے گئے اتنے پیسوں میں تو 5 ہسپتال بن جاتے، یہ کیس براہ راست نیب یا اینٹی کرپشن کو دینا چاہیے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پنجاب حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کوئی کام نہیں ہورہا، ہم ایک کام کہتے ہیں، صوبائی حکومت سے وہ بھی نہیں ہوتا، صوبائی حکومت سست روی کا شکار ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب میں صحت عامہ کے سارے کام رکے ہوئے ہیں، ابھی تک ہیلتھ کیئر بورڈ ہی نہیں بنا، بات کرو تو سرخیاں لگ جاتی ہیں۔اس موقع پر عدالت نے پی کے ایل آئی کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے قانون سازی کی سمری پر صوبائی کابینہ کو 2 ہفتے میں فیصلہ کرنے، انتظامی کمیٹی میں سرجن جنرل آف پاکستان کو بھی شامل کرنے اور ایک ہفتے میں پاک فوج اور سرجن جنرل کی رضامندی لینے کا حکم دیدیا۔بعد ازاں عدالت نے مذکورہ کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.