فلیگ شپ، خواجہ حارث کی پیر کو دلائل مکمل کرنیکی یقین دہانی
فلیگ شپ اور العزیزیہ کے قیام میں فرق صرف اپریل اور مئی کا ہے ،ْجج کے ریمارکس
جمعہ 14 دسمبر 2018 19:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ 2001 میں حسن نواز نے قائم کی۔جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ فلیگ شپ اور العزیزیہ کے قیام میں فرق صرف اپریل اور مئی کا ہے،۔
خواجہ حارث نے کہا کہ کیس میں ظاہرکمپنیوں میں سے صرف کیپٹل ایف زیڈ ای میں نوازشریف کا نام ہے،کیپٹل ایف زیڈ ای 2001 میں بنی لیکن نوازشریف نے کمپنی کے نام پر2006 میں ویزالیا، سپریم کورٹ میں دی گئی نوازشریف کے پاسپورٹ کی کاپی پر دبئی کا ویزا ظاہر ہے، پاسپورٹ پر موجود ویزے پر چیرمین کیپٹل ایف زیڈ ای بھی ظاہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2008/9 میں کیپٹل ایف زیڈ ای سے کوئینٹ پیڈنگٹن کو 6 لاکھ 15 ہزار پائونڈ کا قرض دیا گیا، 2009/10 میں حسن نواز نے چودھری شوگر ملز کو 8 کروڑ 73 لاکھ کا قرض دیا۔انہوں نے دلائل میں یہ بھی کہا کہ چارج شیٹ کے مطابق 2012/13 میں حسن نوازنے مریم نوازکو 8 لاکھ پائونڈ تحفے میں دیے، چارج شیٹ کے مطابق نوازشریف کو فلیگ شپ انوسٹمنٹ سے کوئی رقم نہیں بھیجی گئی۔جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ کیس تو یہ ہے کہ پیسہ خاندان کے افراد کے درمیان گھومتا رہا۔خواجہ حارث نے العزیزیہ میں دیے گئے بعض دلائل اپنا تے ہوئے کہا کہ بے نامی دار، ایم ایل اے اور جے آئی ٹی سے متعلق دیے گئے دلائل اپنا رہا ہوں، عدالت ان دلائل کو ہی فلیگ شپ ریفرنس کا حصہ بنا دے۔نوازشریف نے حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق نئی دستاویزات پیش کردیں،خواجہ حارث نے 3 کمپنیوں کی دستاویزات عدالت کو دکھا دیں۔خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف نے دستاویزات کے حصول کیلئے برطانوی لینڈ رجسٹری ڈپارٹمنٹ کو درخواست دی تھی،تین کمپنیوں کی دستاویزات ہیں، باقی بھی جلد آجائیں گی، دستاویزات میں دیکھ لیں حسن نواز کا کاروبارہی یہ تھا جائیداد خریدنا اورفروخت کرنا،دستاویزات دیکھ کر واپس کردیں، تصدیق کروانی ہے، دستاویزات کی تصدیق کے بعد دوبارہ عدالت میں جمع کروا دیں گے۔جس کے بعد عدالت نے دستاویزات دیکھ کر خواجہ حارث کو واپس کردیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.