پوسٹل سروسز کی نجکاری کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، مراد سعید

ریاستی ادارے کو ایک سال کے اندر اندر اپنے پاوئوں پر کھڑا کریں گے،وفاقی وزیر پوسٹل

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:29

پوسٹل سروسز کی نجکاری کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، مراد سعید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پوسٹل سروسز کی نجکاری کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں پوسٹ سروسز دنیا بھر میں ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہے ریاستی ادارے کو ایک سال کے اندر اندر اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے جنوری تک تین ڈیجیٹل سروسز جن میں موبائل منی آرڈر اور لائجسٹک سسٹم متعارف کروایا جائے گا جسے عوام گھر بیٹھے اپنے پارسل کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکیں گے این ار او کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اپنی بات پر قائم ہو اسمبلی کے اندر تمام نام پیش کروں گا پوسٹل سروسز کے ملازمین کو اتنی عزت دی جائے گی کہ لوگ ان پر فخر کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز جنرل پوسٹ افس راولپنڈی میں پوسٹل سروسز کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پوسٹ ماسٹر نادرن سرکل پنجاب حافظ ظفر علی ملک چیف پوسٹ ماسٹر راولپنڈی بابر جاوید ملک اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ڈپٹی پوسٹ ماسٹر سید اقبال حسین شاہ حاصل کی جبکہ نعت کی سعادت ساجد جانی نیحاصل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 80ہزار دیہات میں 13ہزار پوسٹ افس کام کر رہے ہیں اس میں ملازمین کی تعداد 47ہزار ہے جبکہ ادارہ کو 52 ارب روپے کا خسارہ ہے انکا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں چار گاڑیاں منسٹر کا پیش کی جاتی تھی جسکی روایت میں نے ختم کر دی ہے میں ادارے پر ہر گز بوج نہی بنو گا بلکہ ایک سال کے اندر ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کر کے دم لیں گے قنہوں نے کہا کہ پرائ یویٹ کورئیر سروسز جو لیٹر 150 روپے میں ڈیلور کر رہے ہیں پوسٹل سروسسز اسکو 75روپے میں ڈیلیور کریں گے ادرہ کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال نہیں کیا گیا اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں دن رات اس ادارہ کے لئے کام کر رہا ہوں پورے ملک سے ادرہ کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں رات کو جو بھی خط میرے نام اتا ہے پڑھ کر سوتا ہوں اپ لوگ بھی اپنے مسائل کے حوالے سے مجھے خطوط لکھیں اپ کی تجاویز کی بھی ضرورت ہے اس موقع پر پاسٹ ماسٹر نادرن سرکل اور چیف پوسٹ ماسٹر کی جانب سے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا گیا ۔