ڈپٹی کمشنر قصور کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی اوراراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ

کرشنگ سیزن انتظامات مکمل نہ کرنے اور کسانوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پتوکی شوگر مل کا سٹور سیل کر دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصورصاحبزادی وسیمہ عمر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی اوراراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا ۔عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کرشنگ سیزن انتظامات مکمل نہ کرنے اور کسانوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پتوکی شوگر مل کا سٹور سیل کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے تحصیل پتوکی کا اچانک دورہ کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘بیوٹیفکیشن اورپلانٹیشن کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے میڈیسن سٹور ‘تمام وارڈز‘ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو طبی سہولیات ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیں ۔

اس کے علاوہ انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر پتوکی کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے سینٹر پر دی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سینٹر انچارج کو ہدایت کی کہ یہاں آنیوالے تمام شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر انہیں مطلوبہ سہولت فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :