شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ، کسان ، کاشتکار جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے زریعے فصلوں کوکاشت کریں ، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استمال کے زریعے فصلیں کاشت کی جائیں ، کسانوں ، کاشتکاروں کو زرعی پیداوار بڑھانے کے حصول کیلئے معیاری بیج اور کھادیں مہیا کی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی ایڈ وائزری کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی ارشد، اے سی عارفوالا افتخار حسین بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عقیل احمد ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک رفیق انجم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پاکپتن محمد اسلم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عارفوالا ریاض احمد ، ڈی ایس پی انویسٹگشین غلام محمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عقیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام فصلوں کے اہداف حا صل ہو گئے ہیں اور زرعی اجناس کے ریٹ پہلے کی نسبت بہتر ہیں ، زرعی فصلات کی صورتحا ل اطیمنان بخش ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ سورج مکھی کی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں سورج مکھی کی کاشت پر پانچ ہزار ایکڑ سبسڈی پر کسانوں ، کاشتکاروں کو معلومات بہم پہنچائی جائیں ، انسداد سموگ مہم کے تحت ابتک 60 ایف آئی آر بھی درج کر وائی جا چکی ،ابتک کسان کارڈ کیلئے تقریبایبا 45533 کسان رجسٹر ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :