جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلر ڈگری پروگرامز 2019ء میں داخلے کے لیے اہل امیدوارں کی دوسری میرٹ لسٹ جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز عبدالمجید پنہور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلر ڈگری پروگرامز 2019ء میں داخلے کے لیے اہل امیدوارں کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ لسٹ سید غلام مصطفی شاہ ایڈمنسٹریشن بلڈنگ (اے سی ٹو) کے باہر نوٹس بورڈ پر لگائی گئی ہے، جبکہ مذکورہ لسٹ جامعہ سندھ کی آفیشل ویب سائیٹ www.usindh.edu.pk پر بھی موجود ہے جاری کردہ لسٹ میں کوٹا اورنٹیڈ، جنرل ڈسپلین، فیمیل کوٹا، کامرس کوٹا، جامعہ سندھ ایمپلائز کوٹا،ایفلیٹیڈ کالج کوٹا، معذور کوٹا اور سیلف فنانس اسکیم کیٹگریز شامل ہیں اس ضمن میں اعتراضات داخل کرنے کی آخری 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے، میعاد گذرنے کے بعد کوئی بھی اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا، اعتراض نمٹانے کے بعد دوسری میرٹ لسٹ 17 دسمبر کو جاری کی جائیگی، جبکہ داخلے کے لیے کامیاب امیدوار داخلہ فی 18دسمبر سے 21 دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں امیدوار جمعہ سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے خصوصی کائونٹرز سے چالان فارم حاصل کرکے بمع فیس مقرر کردہ تاریخ تک حبیب بینک لمیٹڈ سندھ یونیورسٹی جامشورو برانچ میں جمع کرا سکتے ہیںامیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چالان حاصل کرتے وقت وہ اپنے متعلقہ تمام دستاویزات اپنے ساتھ ضرور لائیں، دستاویزات نامکمل ہونے کی صورت میں امیدواروں کو چالان فارم جاری نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :