پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:44

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے کپتان گزشتہ 2 ایڈیشنز میں پاکستان آکر پرستاروں کی ڈھیروں محبتیں سمیٹ چکے ہیں، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، چند ہفتوں بعد نہ صرف کہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے پرجوش بلکہ پر امید ہوں کہ فائنل بھی کھیلوں گا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب سے ہوگا،17 مارچ کو فائنل سمیت 5 میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔