آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:46

آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے، اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں (رات/صبح) کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت کالام منفی10،کوئٹہ، قلات، گوپس منفی06، استور، مالم جبہ منفی05، سکردو منفی04، راولاکوٹ، دیر اور بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :