Live Updates

پی ٹی آئی رکن اسمبلی ریاض فتیانہ خواجہ سعد رفیق کی حمایت میں بول پڑے

سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، 30 سال سے جانتا ہوں ،ْ گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ خواجہ سعد رفیق کی حمایت میں بول پڑے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ریاض فتیانہ نے کہا کہ انہیں سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، وہ اٴْنہیں 30 سال سے جانتے ہیں۔یاد رہے کہ پیراگون ہائوسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اٴْن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات