یمن کے سمجھوتوں میں سعودی ولی عہد نے اہم کردار ادا کیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:02

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے کہاہے کہ یمن کے سمجھوتوں میں سعودی ولی عہد نے اہم کردار ادا کیاہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ آنتو نیو گوتیریس نے کہا ہے کہ میں یہ محسوس کرتاہوں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کیساتھ میری بات چیت الحدیدہ صوبے میں فائر بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن کے سمجھوتوں میں سعودی ولی عہد نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ گوتیریس کے نزدیک سعودی ولی عہد کا حصہ لینامشاورت کے نتیجے کیلئے انتہائی اہم تھااور یمنی صدر ہادی نے ایک مثبت کردار ادا کیاہے ۔ترجمان کے مطابق گوتیریس نے خطے کے اندرون اور بیرون اٴْن تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سویڈن بات چیت میں پیشرفت کو یقینی بنانے کے واسطے دونوں فریقوں کو سراہنے کی کوشش کی ہے ۔