تیونسی وزیراعظم یوسف الشاہد کی شاہ سلمان سے ملاقات،

دو طرفہ ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدے منظور

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:03

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاہد نے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے فرما نروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جومین، غزالہ اور سجنان کے مقامات پر فارمنگ کے مشترکہ منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اس پروجیکٹ پر سعودی ترقیاتی بینک اور جمہوریہ تیونس مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔ اس کے علاوہ تیونس کی ریاست بنزرت میں پینے کے پانی کے ایک پروجیکٹ پر سرماریہ کاری کی جائیگی۔ سعودی عرب کی جانب سے تیونس میں قائم شاہ عبدالعزیز مسجد کی مرمت اور توسیع کیلئے بھی امداد فراہم کی جائیگی۔