سٹی پولیس سبی کی ایمانداری، سڑک سے ملنے والی رقم مالک تک پہنچا دی

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سٹی پولیس سبی نے دوران ڈیوٹی جناح روڈ سے پچاس ہزار روپے کی رقم یس ایچ او سٹی کو دی جس کے بعد رقم اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ،شہریوں نے سبی پولیس کے اس اقدام کو سراہا ،ایس ایچ او سٹی نے کانسٹیبل کے اس اقدام کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے انعام سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس سبی کے اے ایس آئی در محمد مری اور ہیڈ کانسٹیبل سانول خان کو دوران ڈیوٹی جناح روڈ سے مبلغ 50 ہزار روپے روڈ پر پڑے ملے جنہوں نے بروقت ایس ایچ او سٹی میر لشکران گشکوری کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او میر لشکران گشکوری نے اصل مالک کو تلاش کر کے ملنے والی رقم 50,000 ہزارمالک عبد الحمید کے حوالے کیا اس موقع پراے ایس پی دوست محمد بگٹی ،اے ایس آئی در محمد اور کانسٹیبل سانول خان بھی موجود تھے سبی کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے سٹی پولیس سبی کے اس اقدام کو سراہا جبکہ ایس ایچ اوسٹی میر لشکران گشکوری نے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے اس اقدام کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کانسٹیبل کو انعام سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :