رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کیے جائیں ورنہ قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا،اسسٹنٹ کمشنر اٹک

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء)اسسٹنٹ کمشنر اٹک مہرین فہیم عباسی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ناجائز تجاوزات کو از خود ختم کرنے کے لیے دکانداروں سے رابطے، دکانداروں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سی اٹک مہرین فہیم عباسی نے مینا بازار، سول بازار، اردو بازار، چوک فوارہ، مدنی چوک اور ارد گرد کے علاقوں کا دورہ کیا اور ناجائز تجاوزات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ رضاکارانہ طور پر یہ تجاوزات ختم کر دیں ورنہ ان کے خلاف قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا، دکانداروں نے مہرین فہیم عباسی کو ناجائز تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔