مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عدیل آفتاب مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے

چوہدری شجاعت حسین و چوہدری پرویز الہٰی کی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان، نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے،کامل علی آغا

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:55

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عدیل آفتاب مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شورکوٹ کے صدر عدیل آفتاب نے آج مسلم لیگ کے ضلعی صدر قمرحیات کاٹھیہ کے ہمراہ کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے کارکنوں سے مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔