والد کو پیار کا پتہ چلنے پر اداکارہ عالیہ بھٹ شرمسار ہوگئیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:55

والد کو پیار کا پتہ چلنے پر اداکارہ عالیہ بھٹ شرمسار ہوگئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) بولی وڈ فلم ساز مہیش بھٹ نے 3 دن قبل کہا تھا کہ انہیں پتہ ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ ساتھی اداکار رنبیر کپور سے محبت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی محبت پر والد کی جانب سے کہی جانے والی بات کے حوالے سے جب صحافیوں نے عالیہ بھٹ سے سوال کیا تو وہ شرمسار ہوگئیں۔ عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی محبت سے متعلق والد کے تازہ بیان پر کیا کہیں گی ً جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیا۔اداکارہ نے شرمساری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، کیوں کہ وہ شرمندگی محسوس کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :