این آر او مانگنے والوں کے نام پارلیمینٹ میں بتاوں گا،

مجھ سے اس لیے این آر او اس لیے مانگتے ہیں کہ میں مواصلات کا بھی وزیر ہوں ،مراد سعید

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:55

این آر او مانگنے والوں کے نام پارلیمینٹ میں بتاوں گا،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز و مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ این آر او مانگنے والوں کے نام پارلیمینٹ میں بتاوں گا،مجھ سے اس لیے این آر او اس لیے مانگتے ہیں کہ میں مواصلات کا بھی وزیر ہوں پچھلی حکومت نے پل اور سڑک بناتے ہوے بے دھڑک پیسے کمائے اب اگر میں محکمہ کا فرانزک آڈٹ کرواوں تو پھنس جائیں گے اسی لیے مجھے سے این آر او مانگ رہے ہیں 13 ہزار پوسٹ آفس کو جدید تقاضوں پر بناکر ورکرز کی تربیت کی جائے گی پوسٹل سروسز میں ای کامرس، موبائیل منی آرڈر،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سمیت دیگر ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں نیشنل بینک سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے دو ہفتے بعد ایم او یو سائن کرلیں گے جس کے تحت بیرون ممالک سے آنے والے پیسے کو پوسٹل آفسز سے جوڑیں کر ہنڈی، حوالہ کی حوصلہ شکنی ہوگی ایک سال میں خسارہ کو منافع میں تبدیل کرونگا 3 ماہ میں لاجسٹک نظام لاکر ادارے کو تبدیل کیا جائے گاپاکستان پوسٹ کی نجکاری نہیں ہوگی اس ادارے کی ذمہ داریاں چیلنج سمجھ کر قبول کی ہیں کیونکہ 40ہزار ملازمین اور12 ہزار ڈاکخانے جن کی رسائی 80ہزار دیہات تک ہواتنابڑا نیٹ ورک کسی اور کے پاس نہیںاس سب کے باوجودسالانہ ساڑھے ارب روپے خسارے کی وجہ سیاسی اثرو رسوخ تھا جس نے ادارے کو تباہ کرڈالالیکن اب ایسا نہیں ہوگاایک سال میں اس کو بہترین ادارہ بنا کر دکھائیں گے ہر ورکر کو محنت کا صلہ ملے گا سیاسی بنیادوں پر کسی کی تقرری، تبادلہ نہ کرونگا نہ کرنے دونگا ای کامرس میں داخل ہی نہیں ہوئے اب ای کامرس میں داخل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مراد سعید نے راولپنڈی جی پی او کے دورے کے دوران ڈاک عملے سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پوسٹماسٹر جنرل شمالی پنجاب حافظ ظفر علی ملک ، پوسٹماسٹر جنرل فیڈرل ایریا ،آزادکشمیرو شمالی علاقہ جات لئیق زمان ،ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل اعجازکھوکھر،چیف پوسٹماسٹر بابر جاوید ملک اوردیگر افسران کے علاوہ نوپ یونین کی قیادت اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میںکمزوریاںہیں لیکن کشتیاں جلا کرآئے ہیں سیاسی تبادلے کروں گا نہ اس کی اجازت دوں گا۔

مراد سعید نے کہا کہ تین ماہ میں ادارے کے اندر نمایاں تبدیلیاں محسوس ہوں گی اس دوران لاجسٹک کا نظام لارہے ہیں۔پاکستان پوسٹ اگلے ماہ ای کامرس مارکیٹ کے دور میں داخل ہو جائے گاتین ہزار پوسٹ آفسزکی ری برانڈنگ کی جائے گی انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ریونیو بڑھانے کیلئے محنت سے کام کریںاورڈاک کی تقسیم وقت پر کریں ادارے کو بدلنے کیلئے ساتھ دیںانکو بہترکارکردگی پر مراعات ملیں گی پوسٹماسٹر جنرل حافظ ظفر علی ملک نے کہا کہ مراد سعید نے وزارت پوسٹل سروسزکا چارج سنبھالنے کے بعدہمیں ٹارگٹ اور ایکشن پلان دیا ہے اور انکی دلچسپی رہنمائی اور تعاون کی بدولت سب افسران نے عہد کیا ہے کہ ملک اور ادارے کی ترقی کے چیلنج کو پورا کرنے کیلئے بھرپور اور انتھک جدوجہد کریں گے۔

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنایا گیااور اب تمام تر توجہ ریونیواہداف پر ہے شمالی پنجا ب سرکل نے نومبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سو فیصد ریونیو زیادہ دیا اور ہم ملازمین کے ساتھ مل کر اس سرکل کو بہترین اور ماڈل بنائیں گے وفاقی وزیر کو نوپ یونین کی طرف سے آٹھ نکات پرمشتمل تحریری مطالبات پیش کئے گئے جس میں اڑھائی سال سے زیر التواء ملازمین کی اپ گریڈیشن،سٹاف کی کمی دیگر ادروں کی طرح ہفتہ کے روز چھٹی ،بونس واعزازیہ کی بحالی اورسروس سٹرکچر کے مطالبات شامل ہیں۔