Live Updates

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت

کراچی کے دو شہریوں نے یاد گاری پوسٹرز پر ملک کی نامور شخصیات کی دستخطی مہم شروع کردی

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کراچی کے دو شہریوں نے یاد گاری پوسٹرز پر ملک کی نامور شخصیات کی دستخطی مہم شروع کردی۔جمعہ نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد طحہ اور زہیر حسن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد دنیاکو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم سب متحد ہیں اور دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 15پوسٹرز تیار کئے ہیں جن پر چیف آف پاکستان میاں ثاقب نثار ،ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈی والہ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،وزیر انسانی حقوق شیریں مزرای اور نامور شخصیات کے دستخط اور تاثرات درج ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمارا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے وہ بھی ان پوسٹرز اپنے دستخط اور تاثرات درج کردیں۔انہوں نے کہا ہم اس مہم کو بین الاقوامی سطح پر لیکر جانا چاہتے ہیں تاکہ دنیا کو پتہ چل سکتے ملکی مفاد اور ترقی کے لئے سب متحد ہیں۔انہوں نے کہا یہ پوسٹرز 16دسمبر کو ہم آرمی پبلک سکول پشاور جاکر وہاں کے پرنسپل کو پیش کریں گے کیونکہ سانحہ آرمی پبلک سکول ملک کی تاریخ کا سب سے بڑاسانحہ تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات