بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11منشیات فروش گرفتار

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:04

بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11منشیات فروش گرفتار
ْبدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پولیس نے 11 منشیات فروشوں کوگرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 413 لیٹرز کچی شراب 3770 گٹکے 870 گرام چرس اور 95 کلو گرام بھنگ برآمد۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کے احکامات پر ضلعے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ماتلی پولیس نے درگاہ غفور شاہ کے نزدیک کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 132 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج ماتلی پولیس نے مور مقام کے نزدیک کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 127 لیٹر کچی شراب برآمد کر لی پولیس نے منشیات فروش عبداللہ باراتی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ماتلی پولیس نے ٹنڈو غلام علی بائی پاس روڈ نزد سجی موری پر کاروائی کر کے 154 لیٹر کچی شراب برآمد کر لی، پولیس نے ملزم ریاض احمد اڈھیجو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ماتلی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش نامی شہزاد کشمیری کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 320 سفینہ گٹکے برآمد پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ماتلی پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :