کراچی،سمندری جزیروں میں عرصہ دراز سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ماہی گیروں کا آئی سی آئی پل پرسخت احتجاج،واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی
جمعہ 14 دسمبر 2018 21:18
(جاری ہے)
اس موقع پر وائس چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور کراچی بونا فائیڈ فشر مین یونٹی کے مرکزی رہنما ابوذر ماڑی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کی قدیم بستی کھڈہ لیاری سمیت سمندری جزیروں اور دیگر آبادیاں بنیادی سہولت پینے کے پانی کو ترس رہی ہیں۔
گزشتہ 40سال سے ماہی گیر آبادیوں کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔اورواٹر بورڈ کی کرپٹ انتظامیہ اور نااہل بلدیاتی نمائندوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔اور واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران نے ماہی گیروں کو مہنگا پانی خریدنے کے لیے ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ماہی گیر رہنما ابو ذر ماڑی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 70فیصد ریو نیو دینے والے شہرکراچی کو آباد کرنے والے ماہی گیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔کراچی کی قدیم بستی کھڈہ لیاری میں بلوچ،سندھی ،کچھی کمیونٹی رہتی ہے جن کے ساتھ واٹر بورڈ انتظامیہ متعصبانہ رویہ روا رکھے ہوئے ہے۔ماہی گیر رہنماء ابوذر ماڑی والا نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماہی گیر آبادیوں کا پانی عرصہ دراز سے واٹر بورڈ کی کرپٹ انتظامیہ چوری کرکے فیکٹریوں اور ٹینکر مافیا کو بیچ رہی ہے اس نا انصافی پر اب ماہی گیر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان جناب ثاقب نثار اورواٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ واٹر بورڈ کی کرپٹ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں کٹہرے میں لایا جائے اور ماہی گیروں کا بنیادی حق پینے کا پانی فوری فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جایئں۔ابوذر ماڑی والا نے واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران اور حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماہی گیر آبادیوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی شروع نہ ہوئی تو کراچی کے لاکھوں ماہی گیر وزیر اعلی ہاوس کا گھیراوء کرنے پر مجبور ہوں گے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.