ْ تعلیمی معیار اور اسکولوں کی ترقی سے ہی ملک و قوم ترقی کرسکتے ہیں،ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اے ڈی پی اور ا یم اینڈآر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ان کے دفتر میں ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار اور اسکولوں کی ترقی سے ہی ملک و قوم ترقی کرسکتے ہیں اور کہا کہ حکومت سندھ اسکولوں کے تعلیمی معیار اور اس کی تر قی کیلئے بہت کوششیں کررہی ہے، ہمیں اسکولوں کے تعلیمی معیار اورترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلعے کے 122 پرائمری اسکولوں3سیکنڈری اسکولوں،ضلع تھرپارکر کی61پرائمری اسکولوں،ضلع عمرکوٹ کے 122پرائمری اسکولوں اور2سیکنڈری اسکولوں کی مرمت کا کام جون 2019تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کے معیار میں کمی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ترقیاتی کاموں میں ڈپلیکیشن کا خاص خیال رکھا جائے جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئے کمرے تعمیر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :