اشتہاریوں کے خلاف کارروائی، چودہ مجرم اور تین عدالتی مفرور گرفتار

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:24

اشتہاریوں کے خلاف کارروائی، چودہ مجرم اور تین عدالتی مفرور گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چودہ مجرم اور تین عدالتی مفرور گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے انتہائی مطلو ب اشتہار ی مجر م یاسر ستی ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم احمد شاہ اور اشتہاری مجرم ریاست ، تھانہ گوجر خان پولیس نے اشتہا ری مجر مان شکیل ، نصیر ، تھانہ روات پولیس نے اشتہاری مجرمہ نازیہ ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے اشتہاری مجرم احسان ، تھا نہ رتہ امرال پولیس نے اشتہاری مجرمہ عائشہ ، تھانہ وارث خان پولیس نے اشتہاری مجرمان رفعت ، نعمان ، تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہاری مجرم عاصم ضیاء ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اشتہا ری مجرم افتخار حسن ، تھانہ صدر واہ پولیس نے اشتہاری مجرمان گلزار اور فرید جبکہ تھانہ چونترہ پولیس نے عدالتی مفروران امتیاز ، مدثر اور رحیم کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :