Live Updates

پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کے تعاون سے گزشتہ روز 7 دسمبر 2018 کو ایک "کمیونٹی آگاہی سیمینار" کا انعقاد کیا

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 14 دسمبر 2018 21:28

پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کے تعاون ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان ،مکہ) پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کے تعاون سے گزشتہ روز 7 دسمبر 2018 کو ایک "کمیونٹی آگاہی سیمینار" کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی. سیمینار کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو قونصلیٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کرنا تھا جسےقونصلیٹ جنرل آف پاکستان (جدہ) کے شعبہ ویلفیئر کے قونصل جناب نجیب اللہ خان صاحب نے بطریقہ احسن حاضرین کے سامنے پیش کیا۔


پروگرام کا باقاعدہ آغازقرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ سنایا گیا. پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے صدر جناب ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے ابتداء میں پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آئی مکہ مکرمہ ٹیم کا تعارف کرایا، اور مستقبل میں اس قسم کے آگاہی اور فلاحی پروگرامز کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ویلفیئر قونصل جناب نجیب اللہ خان صاحب نے شرکاء کو قونصلیٹ کے انفراسٹرکچر اور مختلف شعبوں سے متعارف کرایا. اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق, سہولیات اور ذمہ داریوں سمیت جنرل قونصلیٹ کے کردار پر روشنی ڈالی. زیرِ بحث آنے والے مندرجہ ذیل موضوعات نمایاں رھے: 1۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیۓ انشورنس پالیسی پیکج 2۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیۓ پاکستان میں مختلف شعبہ جات کے اندر موجود کوٹہ سسٹم کی سہولت 3۔

پاکستانی کمیونٹی کو پاسپورٹ, شناختی کارڈ, ویزا کا اجراء اور دیگر سرکاری دفتری امور میں درپیش مسائل اور ان کے حل کا طریقہ کار 4۔ لیبر کو کام میں حائل مسائل اور قونصلیٹ کا کردار 5۔ شدید علالت اور اموات کی صورت میں اسپیشل روانگی کا طریقہ کار 6۔ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کا طریقہ کار 7۔ حج و عمرہ پر آئے زائرین کو درپیش مسائل 8۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے او پی ایف ممبرشپ کارڈ کے اجراء کا طریقہ کار 9۔ فارن ایکسچینج ریمیٹنس کارڈ FERC کے اجراء کا طریقہ کار آخر میں سیمینار کے شرکاء کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے اور جناب نجیب اللہ خان صاحب نے ہر ممکن تعاون اور بہتر سے بہترین سروس کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کی ٹیم کا شاندار پروگرام منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر انہیں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ جناب ذوالقرنین علی خان صاحب کی طرف سے خاص تحائف اور پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات