پاکستان نے قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کیلئے کوششیں تیز کردیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:35

پاکستان نے قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان نے قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں،ادھار ایل این جی کے معاملے پر پاکستان اور قطر کے حکام کے درمیان مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔وزیر خزانہ اسد عمر قطر سے ایل این جی ادھار پر لینے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے قطر سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار پر لینے کی کوشش کی جائے گی۔