طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے ہم نصابی سر گرمیوں کا فروغ نہایت ضروری ہے،گورنر بلوچستان

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:38

طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے ہم نصابی سر گرمیوں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ دو سری ہم نصابی سر گرمیوں کا فروغ نہایت ضروری ہے کیونکہ ہم نصابی سر گرمیوں سے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیت اور بصیرت میں نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس کوئٹہ میں یونیورسل کالج اینڈ اسکول کے ڈائریکٹر میر بہاد ر خان لانگو اوراساتذہ کرام کی سربراہی میں طلباء اور طالبات کے گورنر ہاؤس کے دورے کے موقع پر کہی ۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی کے مطابق گورنر ہاؤس کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کو عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے بعدازاں طلباء و طالبات نے گورنر ہاؤس کے مختلف حصے دیکھے اور یہاں پر موجود تاریخی آثار میں گہری دلچسپی لی ۔