موجودہ حکومت صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے،مان اللہ خان یایٰسین زئی

صوبے کے عوا م کوان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،گورنر بلو چستان

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:38

موجودہ حکومت صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے،مان اللہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنر بلو چستان امان اللہ خان یایٰسین زئی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔ہم صوبے کے تما م اضلاع بلخصوص دورآفتاد ہ علاقوں کے عوا م کوان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی کچوغی مسلم باغ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیا دت محمد ابراہیم خان عیسٰی خیل کررہے تھے ۔

وفد نے گورنر بلو چستان کو وادی کچوغی مسلم باغ کے عوام کو درپیش مشکلات وسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں پانی کی قلت تعلیمی اورصحت کی سہولیات کے فقدان سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔گورنر نے انکے مسائل کو توجہ اور غور سے سنااور ان کے حل کیلئے ہرممکن تعائون کی یقین دہانی کرائی۔