پاکستان رینجرز سندھ کا تحصیل کنگری میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:38

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کیجانب سے تحصیل کنگری میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جمعہ کو جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق کیمپ میں علاقہ عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں،اس موقع پر امراض قلب ، آرتھوپیڈک ، سرجن، بچوں کے اسپیشلسٹ ، جنرل فزیشن ، لیڈی ڈاکٹرز ،اور رینجرز کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے 1185 سے زائد مریضوں جن میں خواتین بچے بزرگ افراد بھی شامل تھے، انکا مفت طبی معائینہ کیا گیا، اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں، میڈیکل کیمپ میں نرسنگ اسٹاف اور مفت موبائل لیبارٹریز میں ایکسریز ، الٹر ا ساؤنڈ ، ای سی جی، بلڈ شوگر ٹیسٹوں کا اہتما م کیا گیا تھا، اہل علاقہ نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اس کاوش کو سراہا ہے ۔