انٹرنیشنل فٹ سال ٹرائنگولر چیمپیئن شپ میں نیپال نے پاکستان کو ہرا دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:40

انٹرنیشنل فٹ سال ٹرائنگولر چیمپیئن شپ میں نیپال نے پاکستان کو ہرا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل فٹ سال ٹرائنگولر چیمپیئن شپ میں نیپال نے پاکستان کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کے پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں نیپال کے انوپ رانا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے چند لمحوں بعد پاکستان کے حسن جعفر نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، 17 ویں منٹ نیپال کے سمیر نے گول کے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

میچ کمشنر کے فرائض چوہدری منظور نے انجام دیئے جبکہ ریفریز انوار خان، احسن خان اور ضرار پیرزادہ تھے، ایونٹ میں تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :