بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی منانے کیلئے 11 رکنی انتظامی کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:53

بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی منانے کیلئے 11 رکنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی منانے کیلئے 11 رکنی انتظامی کمیٹی قائم کر دی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی چیئرمین آفس کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے اراکین میں سیّد قائم علی شاہ، نیئر حسین بخاری، سیّد خورشید شاہ، نثار احمد کھوڑو، قمر زمان کائرہ، مخدوم سیّد احمد محمود، محمد ہمایوں خان، حاجی علی مدد جتک، چوہدری لطیف اکبر، امجد حسین اظہر ایڈووکیٹ، وقار مہدی، عاجز دھامرہ، مکیش کمار چاولہ اور اعجاز جاکھرانی شامل ہیں۔