Live Updates

پی پی 168 لاہور ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی ن لیگ کو شکست

33 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے اسد کھوکھر کے مزید 17 ووٹ بڑھ گئے، جبکہ ن لیگ کے امیدوار رانا خالد کے 22 ووٹ کم نکلے

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 دسمبر 2018 21:55

پی پی 168 لاہور ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی ن لیگ کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2018ء) پی پی 168 لاہور ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی ن لیگ کو شکست، 33 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے اسد کھوکھر کے مزید 17 ووٹ بڑھ گئے، جبکہ ن لیگ کے امیدوار رانا خالد کے 22 ووٹ کم نکلے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز حلقہ پی پی 168 لاہور سے ہارنے والے ن لیگی امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرائی۔

پنجاب اسمبلی کے اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی17 ہزار 579 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے حریف ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لے سکے تھے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا خالد نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا خالد کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے حلقہ پی پی 168 لاہور کے کل 33 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔

اب پی پی 168 لاہور کے 33 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی ن لیگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 33 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے اسد کھوکھر کے مزید 17 ووٹ بڑھ گئے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کے امیدوار رانا خالد کے 22 ووٹ کم نکلے ہیں۔ واضح رہے کہ پی پی 168 لاہور کی نشست سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کی گئی تھی جس کے بعد ضمنی الیکشن کا انعقاد کروایا گیا۔ گزشتہ روز اس نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی کامیاب قرار پائے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات