میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں،132بجلی چورپکڑ لیے،مقدمات درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میںٹاسک فورسز نے ایک روز میں132بجلی چورپکڑ لئے ،24افراد کیخلاف مقدمات درج جبکہ2 لاکھ9 ہزاریونٹس چوری کرنے پر34لاکھ73 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا، ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13دسمبر2018ء کو ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں17گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ا اور انہیں29ہزار237یونٹس جرمانہ عائد کیاگیا جس کی مالیت 5 لاکھ 78 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ4 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔