ملتان، گر اں فروشو ں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈائون کر کے 46 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 258 مقامات پر کڑی انسپکشن کی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے سے زائد مجموعی طور پر جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شجاع آباد، قادرپورراں سمیت نو احی علاقو ں میں بھی بھر پور شدت کے ساتھ آ پر یشن جا ری ہے ۔اس حو الے سے ڈ پٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ذاتی مفا دات کیلئے عوام کی جیبو ں پر ڈا کہ ڈا لنے وا لو ں کوضلع میں کا روبا ر کر نے نہیں دیا جا ئے گا ۔سرکا ر ی نر خو ں پر خرید وفر وخت نہ کر نے وا لے سما ج دشمن حو الات کی ھوا کھانے کو تیا ر رہیں ۔انہو ں نے کہا کہ تما م پر ائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس کی کارکردگی کو باریک بینی سے جانچا جارہا ہے ۔پر ائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس کو غریب دکانداروں کو جر ما نو ں کے بجائے بڑ ے ذ خیر ہ اندوزوں کے خلا ف کارروا ئی کے احکا ما ت دیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :